غزہ میں غذائی قلت کی شدت میں اضافہ، امدادی مراکز پر ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی

غزہ میں غذائی قلت کی شدت میں اضافہ، امدادی مراکز پر ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی

اقوامِ متحدہ سمیت دیگر امدادی اداروں کے قافلوں کے راستوں پر بھی ہلاکتیں ہوئیں۔
غزہ میں غذائی قلت کی شدت میں اضافہ، امدادی مراکز پر ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی

Webdesk

|

16 Jul 2025

غزہ: اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بتایا ہے کہ گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران غزہ میں امدادی تقسیم کے مقامات کے قریب کم از کم 875 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مقامات امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹرین فائونڈیشن کے زیر انتظام ہیں، اقوامِ متحدہ سمیت دیگر امدادی اداروں کے قافلوں کے راستوں پر بھی ہلاکتیں ہوئیں۔

بیشتر ہلاکتیں غزہ ہیومینیٹرین فائونڈیشن کے مراکز کے آس پاس ہوئیں، جب کہ باقی 201 افراد ان راستوں پر مارے گئے جہاں سے دیگر امدادی قافلے گزرتے ہیں۔

یہ فانڈیشن غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے امریکی نجی سیکیورٹی اور لاجسٹک کمپنیوں کی مدد لیتی ہے، اور اس طرح وہ اقوامِ متحدہ کے اس نظام کو بڑی حد تک نظر انداز کرتی ہے جس کے بارے میں اسرائیل کا دعوی ہے کہ وہ حماس کے جنگجوں کو امداد لوٹنے کا موقع دیتا ہے۔

حماس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔غزہ ہیومینیٹرین فانڈیشن نے بارہا اپنے مراکز کے قریب کسی بھی واقعے سے انکار کیا ہے اور اقوامِ متحدہ پر گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام لگایا ہے، جسے اقوامِ متحدہ نے رد کر دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!