حکومت کا پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

موبائل فونز کیلئے رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں فراہم کریں گی۔
حکومت کا پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

Webdesk

|

6 Apr 2026

کراچی: حکومت نے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظرحکومت نے پیٹرولیم بحران سے نکلنے کی تیاری مکمل کر لی، پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا،شہریوں کو ذاتی گاڑیوں کیلئے پیٹرول کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔

وزارت آئی ٹی نے پیٹرول پمپس پرفراہم کرنے کیلئے موبائل فونزکی جانچ مکمل کرلی،موبائل فونزپرفیول مینجمنٹ کیلئے تیارکی گئی ایپلی کیشن کی ٹیسٹنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

منصوبے سے متعلق تفصیلات وزارت آئی ٹی کی جانب سے کابینہ ڈویژن کو ارسال کردی گئیں ہیں۔ پیٹرول پمپس کودیئے جانے والے موبائل فون کی مالیت 72 ہزار روپے ہوگی، موبائل فونزکیلئے رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں فراہم کریں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!