ہاسٹل میں انجینئرنگ کی طالبہ سے جنسی زیادتی
Webdesk
|
17 Jan 2025
حیدرآباد: بھارت کے شہر حیدرآباد کے مضافات میں واقع ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشن کی حدود میں موجود ایک ہاسٹل میں انجینئرنگ کی طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ ابراہیم پٹنم منڈل،منگل پلی گیٹ کے ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔
رپورٹس کے مطابق ہاسٹل کے نیچے ایک رئیل اسٹیٹ آفس ہے جہاں بدھ کی رات ریئل اسٹیٹ ایجنٹس میں سے ایک کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، اس دوران اجیت نامی 22سالہ نوجوان ہاسٹل میں تنہا مقیم طالبہ کے کمرے میں داخل ہوگیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزم بھی سالگرہ کی تقریب میں موجود تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ طالبہ کے کمرے میں گھس گیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Comments
0 comment