جہانگیر ترین کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کا کیا ہوگا؟

جہانگیر ترین کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کا کیا ہوگا؟

انتخابات میں ناکامی پر جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا ہے
جہانگیر ترین کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کا کیا ہوگا؟

ویب ڈیسک

|

12 Feb 2024

جہانگیر ترین کے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کے بعد پارٹی کا کیا ہوگا؟

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے انتخابات میں بدترین ناکامی پر پارٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے اور عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جہانگیر ترین کے استعفے پر استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے اس کو افسوسناک اور جلد بازی کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

جہانگیر ترین کے استعفے کے بعد آئی پی پی کا کیا ہوگا؟

ذرائع کے مطابق چیئرمین کے مستعفی ہونے کے بعد استحکام پاکستان پارٹی اپنی قانونی و آئینی حیثیت میں معمول کی تمام سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے گی جبکہ پارٹی کا آئینی و قانونی اسٹیٹس اپنی جگہ برقرار ہے اور عبدالعلیم خان بطور صدر آئی پی پی پارٹی معاملات کو پہلے کی طرح چلاتے رہیں گے۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، دیگرلیڈر شپ اور کارکنان صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب استحکام پاکستان نئی سیاسی منازل طے کرے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!