جمادی الثانی کے چاند کے حوالے سے اعلان، رمضان میں صرف 90 دن باقی

جمادی الثانی کے چاند کے حوالے سے اعلان، رمضان میں صرف 90 دن باقی

جمادی الثانی 1446 ہجری کے چاند کی تلاش کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا
جمادی الثانی کے چاند کے حوالے سے اعلان، رمضان میں صرف 90 دن باقی

ویب ڈیسک

|

2 Dec 2024

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں جمادی الثانی 1446 ہجری کے چاند سے متعلق اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جمادی الثانی 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئےجس میں سپارکو، محکمہ موسمیات سمیت دیگر اداروں کے نمائندے بھی معاونت کیلیے شریک ہوئے۔

مرکزی اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر کی زیر صدارت ہوئے جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں چاند سے متعلق اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے اکثر اور بیشتر مقامات پر مطلع صاف جبکہ کچھ مقامات پر ابر آلود تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ جمادی الثانی 1446 ہجری کا چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم جمادی الثانی چار دسمبر 2024 بروز بدھ کو ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلامی مہینوں میں جمادی الثانی ساتواں مہینہ ہے جس کے بعد رجب، شعبان اور پھر رمضان المبارک کا آغاز ہوتا ہے۔ اس حساب سے رمضان المبارک شروع ہونےمیں تقریبا 90 روز باقی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!