جنگ بندی کو احتیاط کے ساتھ ڈیل کریں گے، باقر قالیباف

جنگ بندی کو احتیاط کے ساتھ ڈیل کریں گے، باقر قالیباف

ہم ریاست پاکستان اور جنرل عام منیر کے شکر گزار ہیں
جنگ بندی کو احتیاط کے ساتھ ڈیل کریں گے، باقر قالیباف

Webdesk

|

17 Apr 2026

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک روز پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ جنگ بندی درحقیقت حزب اللہ کی استقامت اور مزاحمتی محاذ کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔

ایران پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے یہ بات اپنے بیان میں کہی۔ قالیباف نے کہا کہ ہم اس جنگ بندی کو احتیاط کے ساتھ ڈیل کریں گے اور مکمل فتح تک یہ اتحاد برقرار رہے گا۔

انہوں نے کہ کہ ہم ریاست پاکستان اور جنرل عام منیر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس جنگ بندی کی توثیق کی، ہم اپنا وعدہ نبھاتے ہیں۔

ایک روز قبل قالیاف نے کہا کہ تھا امریکا اتفاق رائے پر قائم رہے اور واضح کیا تھا کہ مزاحمت اور ایران یک جان ہیں خواہ وہ جنگ ہو یا جنگ بندی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!