جنید اکرم کا اپنا کام بند کرنے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی

جنید اکرم کا اپنا کام بند کرنے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی

اپنے تکیہ کلام کھلی ولی سے مشہور جنید اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کام سے متعلق مشقتوں کو ذکر کیا
جنید اکرم کا اپنا کام بند کرنے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی

Webdesk

|

18 Sep 2024

پاکستان کے معروف یوٹیوبر جنید اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کام سے تھک چکے ہیں، انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے نام پیغام جاری کیا ہے، جس سے سوشل میڈیا پر تشویش پھیل گئی ہے۔

اپنے تکیہ کلام کھلی ولی سے مشہور جنید اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کام سے متعلق مشقتوں کو ذکر کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کس طرح ایک ویڈیو کیلئے انہیں مختلف شہروں اور ممالک کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں اُن کا کہنا تھا کہ  I am completely burnt out۔ یعنی میں مکمل تھک چکا ہوں۔ اور آخر میں کہا ، Its time to switch off، یعنی اب بند کرنے کا وقت آگیا ہے۔

پاکستان کے معروف یوٹیوبر جنید اکرم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے چاہنے والوں میں مایوسی پھیل گئی جبکہ کچھ نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا ہے۔

تاہم، ذرائع نے آج ڈیجیٹل کو بتایا کہ جنید اکرم صرف کام سے بریک لے رہے ہیں، وہ تین سے چار ماہ بعد پھر سے کام شروع کریں گے اور ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!