5 hours ago
کراچی، دو آئل ٹینکرز میں خوفناک تصادم، 2 افراد جان سے گئے
Webdesk
|
15 Mar 2026
کراچی: منگھوپیر کے علاقے میانوالی کالونی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کنواری کالونی کے قریب ایف 11 بس اسٹاپ کے قریب آئل ٹینکر کی ٹکر سے دو افراد کو کچل دیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا ایمبولینس موقع پر پہنچی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 70 سالہ لال مان شاہ ولد زیر الدین اور 25 سالہ اسد اللہ ولد بسم اللہ خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر خوش نواز کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
سڑک کے کنارے ایک آئل ٹینکر پہلے سے خراب حالت میں کھڑا تھا کہ پیچھے سے آنے والے آئل ٹینکر نے اسے ٹکر مار دی۔ ٹکر کے نتیجے میں ٹینکر بے قابو ہوکر ایک ڈمپر سے بھی جا ٹکرایا اور اس دوران دو افراد ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔
Comments
0 comment