کراچی: قبرستان سے بوری بند ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی
Webdesk
|
13 Jul 2024
کراچی: شہر قائدمیں قبرستان سے بوری میں ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب قبرستان سے بوری بند ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی۔ ورثا نے چھیپا سرد خانے میں میڈیا کو بتایا مقتول کا نام فرزانہ زوجہ عطامحمد ہے اور ان کا ایک بیٹا ہے۔
مقتولہ کے شوہر کا 5 سال قبل انتقال ہوگیا تھا۔اہلخانہ نے مزید بتایا جس جگہ سے لاش ملی اس سے کچھ فاصلے پر ان کی رہائش گاہ ہے۔
فرزانہ 5 دن پہلے گھر سے نکلی تھیں اس کے بعد واپسی نہیں آئیں۔ حیرت انگیز طور پر ورثا نے تھانے میں رپورٹ بھی درج نہیں کروائی تھی۔
پولیس واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کررہی ہے۔ سہراب گوٹھ قبرستان سے جمعے کو بوری بند خاتون کی ٹکروں میں لاش ملی تھی جس کی ہفتے کو شناخت ہوئی ہے۔
Comments
0 comment