1 hour ago
کونسے اینڈرائیڈ فونز پر یوٹیوب ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا؟
Webdesk
|
2 Aug 2026
لندن: یوٹیوب دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس ہے اور اربوں افراد اسے روزانہ دیکھتے ہیں۔اسمارٹ فونز پر یوٹیوب ایپ کو بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے مگر اب کچھ صارفین کے لیے اسے استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ 6 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کے لیے یوٹیوب ایپ کی سپورٹ اور رسائی ختم کی جا رہی ہے۔
جولائی 2026 کے اختتام کے بعد اب اینڈرائیڈ فونز پر یوٹیوب دیکھنے کے لیے اینڈرائیڈ 7 آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوگی۔ یہ واضح رہے کہ متاثرہ فونز میں اچانک یوٹیوب ایپ کام کرنا نہیں چھوڑے گی یا تمام ڈیٹا ختم نہیں ہوگا۔
درحقیقت اینڈرائیڈ 6 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز کو بتدریج مسائل کا سامنا ہوگا اور ایپ اوپن ہونے پر لکھا نظر آئے گا کہ سوئچ ٹو یوٹیوب، پھر فون برازر پر موبائل سائٹ پر منتقل کر دیا جائے گا۔
اس تبدیلی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یوٹیوب میں مسلسل تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں اور پرانے آپریٹنگ سسٹمز میں نئے فیچرز درست طریقے سے کام نہیں کرپاتے۔اسی وجہ سے گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ 6 اسمارٹ فونز پر یوٹیوب سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔
تو اگر آپ پرانا اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں اور یوٹیوب تک رسائی ختم ہوتی ہے تو آپ اسے ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ایک اور حل ایسے نئے فون کو لینا ہے جس پر یوٹیوب ایپ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
Comments
0 comment