خیرپور اور سکھر میں جِلدی امراض پھیلنے سے7 بچے جاں بحق

خیرپور اور سکھر میں جِلدی امراض پھیلنے سے7 بچے جاں بحق

چار بچوں کی اموات منکی پاکس وائرس کے سبب ہوئی ہے جب کہ جِلد کی بیماری میں 19 بچے مبتلا ہوئے تھے۔
خیرپور اور سکھر میں جِلدی امراض پھیلنے سے7 بچے جاں بحق

Webdesk

|

6 Apr 2026

خیرپور/ سکھر: خیرپور اور سکھر میں جِلدی امراض پھیلنے سے 7 بچے موت کے منہ میں چلے گئے کئی بچے متاثر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے کئی علاقوں میں منکی پاکس اور خسرہ کی وبا پھیل گئی ہے، جس کے باعث اب تک 7 بچوں کی اموات ہو چکی ہے جب کہ کئی بچے متاثر ہیں۔

اس حوالے سے کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے بتایا کہ چار بچوں کی اموات منکی پاکس وائرس کے سبب ہوئی ہے جب کہ جِلد کی بیماری میں 19 بچے مبتلا ہوئے تھے۔

کمشنر نے بتایا کہ زیادہ تر اموات خیرپور کی تحصیل ٹھری واہ میں ہوئی ہیں جب کہ بیماری پر قابو پانے کے لیے خیرپور میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منکی پاکس اور خسرہ سے متاثرہ بچوں کے علاج اور بیماری پھیلاو کو روکنے کے لیے سکھر ڈویژن میں آئسولیشن وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!