لڑکی سے تعلقات کا الزام، جرگے کے حکم پر پانی میں ڈبویا گیا شخص زندہ نکل آیا

ویب ڈیسک
|
20 May 2025
پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں تعلقات کے الزام پر جرگہ کی جانب سے مجرم قرار دے کر پانی میں ڈبویا گیا شخص حیران کن طور پر زندہ نکل آیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے زین میں خاتون سے مبینہ تعلقات کے الزام پر جرگہ ہوا۔ جس میں مشران نے مرد کو مجرم قرار دیتے ہوئے اُسے پانی میں ڈبو کر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا حکم دیا گیا۔
جرگے کی ہدایت پر شہری کو گہرے پانی میں ڈبویا جس پر سب سمجھے کہ وہ مر جائے گا مگر وہ زندہ نکل آیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو دوسرے شخص کے 22 قدم چلنے تک پانی میں ڈبویا گیا تھا۔
متاثرہ شخص نے کلمہ چوک تونسہ میں احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ جس پر پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
آخری اطلاعات کے مطابق مقدمے میں نامزد کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی اور پولیس اُن کی تلاش کیلیے چھاپے ماررہی تھی۔
Comments
0 comment