لڑکیاں چار ہزار کا جوڑا پہن کر پچاس ہزار کا بتاتی ہیں، مشی خان

لڑکیاں چار ہزار کا جوڑا پہن کر پچاس ہزار کا بتاتی ہیں، مشی خان

میرے نزدیک تو یہ عمل کسی طرح بھی قابل تعریف نہیں ہے
لڑکیاں چار ہزار کا جوڑا پہن کر پچاس ہزار کا بتاتی ہیں، مشی خان

Webdesk

|

9 Nov 2025

لاہور: سینئر اداکارہ مشی خان نے کہا کہ پہنی ہوئی چیزوں کے برینڈز اور قیمت بتانا بہت ہی گندا ٹرینڈ ہے ،ہنسی آرہی ہوتی ہے کہ لڑکیاں چار سے پانچ ہزار کا جوڑا پہنتی ہیں اور اس کی قیمت فخر سے پچاس ہزار روپے بتاتی ہیں۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ اس معاشرے میں جہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے وہاں اس طرح کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔

لوگ سوشل میڈیا پر آکر تشہیر کرتے ہیں اس سے وہ کیا دکھانا چاہتے ہیں ۔ آپ نے اگر کوئی مہنگی چیز خرید کر پہنی ہے تو اس سے آپ کو خوشی ہونی چاہیے دوسروں کو کیوں بتایا جاتا ہے ۔

 میرے نزدیک تو یہ عمل کسی طرح بھی قابل تعریف نہیں ہے بلکہ اس سے انسان کا چھوٹا پن ظاہر ہوتا ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!