الیکشن کمیشن کتنے دن میں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا؟
ویب ڈیسک
|
13 Feb 2024
ملک بھر میں عام انتخابات اور غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے بعد اب کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا عمل آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے قانون کے مطابق الیکشن کمیشن فارم 49 پر حتمی نتیجہ جاری ہونے کے بعد پولنگ کی تاریخ کے 14 دن کے اندر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے۔
الیکشن ایکٹ کے مطابق کامیاب امیدوار پولنگ کے 10دن کے اندر انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کروانے کے پابند ہیں۔ الیکشن قواعد 2017ء کے مطابق کامیاب آزاد امیدوار نوٹیفکیشن کے اجرا کے 3 دن کے اندر سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔
الیکشن رولز کے مطابق آئین کے آرٹیکل51 کے مطابق کامیاب آزاد امیدوار نوٹیفکیشن کے اجرا کے 3 دن کے اندر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔
Comments
0 comment