7 hours ago
معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
اداکار کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔
Webdesk
|
17 Jan 2025
ممبئی :بھارتی اداکار سدیپ پانڈے 30 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سدیپ پانڈے بھوجپوری فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے کافی مشہور تھے۔ سدیپ پانڈے کی موت بدھ کو ہوئی جس کی وجہ دل کا دورہ بتایا جارہا ہے۔
اس حوالے سے ان کے اہلِ خانہ نے فی الحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ اداکار کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment