معروف امریکی گلوکارہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز بن گئیں

معروف امریکی گلوکارہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز بن گئیں

گلوکارہ کے مطابق وہ گانے سے ہونے والی ساری کمائی فلسطینی، کانگولیس اور سوڈانی خاندانوں میں تقسیم کریں گی
معروف امریکی گلوکارہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز بن گئیں

Webdesk

|

3 Jun 2024

لاس اینجلس: معروف امریکی گلوکارہ کہلانی نے اسرائیلی ظلم کا شکار فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی نئی میوزک ویڈیو جاری کردی، جس کی آمدنی فلسطینی خاندانوں کو دی جائے گی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کہلانی اسرائیل کے خلاف اور غزہ کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہیں، وہ ناصرف سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں آواز اٹھا رہی ہیں بلکہ اسرائیل مخالف ریلیوں میں بھی بھرپور شرکت کررہی ہیں۔

گلوکارہ کہلانی نے اپنا نیا گانا Next 2 U ریلیز کیا جس کی ویڈیو میں انہوں نے اظہارِ یکجہتی کے لیے فلسیطینی اسکارف کوفیہ والی جیکٹ پہنی جبکہ ویڈیو میں انہیں فلسطینی پرچم لہرا رہی ہیں۔

گلوکارہ کے مطابق وہ گانے سے ہونے والی ساری کمائی فلسطینی، کانگولیس اور سوڈانی خاندانوں میں تقسیم کریں گی۔ میوزک ویڈیو میں پہنے جانے والے ملبوسات کو فلسطینی ڈیزائنرز نے تیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں فلسطینیوں کی آواز بننا چاہتی ہوں، بطورِ فنکار اور گلوکارہ میرے لیے سب سے اہم پلیٹ فارم میوزک ہے۔ غزہ میں جاری جنگ تاریخ کا سب سے خوفناک سانحہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!