مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی نے بھی کمر کس لی، بڑا اعلان

مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی نے بھی کمر کس لی، بڑا اعلان

الیکشن کمیشن نے چھرا گھونپا ہے
مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی نے بھی کمر کس لی، بڑا اعلان

Webdesk

|

4 Mar 2024

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے پر ردعمل جاری کردیا۔

سینیٹ اجلاس میں بیرسٹر علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں مخصوص نشستوں سے محروم کر کے آئین سے انحراف کیا اور جمہوریت کی پیٹ میں چھرا گھونپا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 51 کی شق 6 ڈی میں درج ہے کہ کامیابی کے تناسب سے سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملیں گی، آئین کہتا ہے اگر کوئی آزاد امیدوار کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلیتا ہے تو اُس جماعت کو مخصوص نشستیں مل جائیں گی۔ آئین کے آرٹیکل 51 میں بھی مخصوص نشستوں کا ذکر ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چلینج کریں گے اور امید ہے کہ وہاں سے ہمیں انصاف ملے گا جس کے بعد صدارتی الیکشن اور سینیٹ انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتی فیصلے تک صدارتی اور سینیٹ الیکشنز کو ملتوی کیا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!