ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھا 17 ڈالر کم ہوکر 2633 ڈالر فی اونس ہے۔
Webdesk
|
2 Dec 2024
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن اس حوالے سے کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعدملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھا 1457 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 340 روپے ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھا 17 ڈالر کم ہوکر 2633 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment