امریکا ایران کشیدگی میں کمی کی امید، خام تیل کی قیمت میں کمی
Webdesk
|
21 Jul 2026
امریکا اور ایران میں جنگ بندی کی سفارتی کوششوں کے باعث بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتیں کمی کے بعد 88.52 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطی میں جاری شدید کشیدگی کے درمیان جنگ بندی کی سفارتی کوششوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ ثالثی کرنے والے ممالک دونوں فریقین کو 10 روزہ جنگ بندی پر آمادہ کرنے کے لیے متحرک ہیں، جس کے اثرات آئل مارکیٹ پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے دونوں بڑے بینچ مارکس میں کاروباری روز کے دوران اتار چڑھا کے بعد کمی دیکھی گئی، برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.78 فیصد کی معمولی کمی کے بعد 88 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل پر آگئی ہے۔
اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی 0.39 فیصد گرنے کے بعد 82 ڈالر 15 سینٹ ($82.15) فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطی میں جنگی صورتحال کے باعث سپلائی معطل ہونے کے خدشات بدستور موجود ہیں، تاہم 10 روزہ جنگ بندی کے لیے جاری حالیہ مذاکرات نے مارکیٹ کو کسی بڑے ہنگامی اچھال سے روک رکھا ہے اور قیمتوں میں معمولی کمی اور استحکام کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment