مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالے ملزمان دھر لئے گئے

مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالے ملزمان دھر لئے گئے

ملزمان نے سوشل میڈیا اکانٹس پر وزیر اعلی پنجاب کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔
مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالے ملزمان دھر لئے گئے

Webdesk

|

30 Aug 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے 2 ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا اکانٹس پر وزیر اعلی پنجاب کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان احمد حسن اور مرتضی خان کو مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مزنگ کے شہری کی درخواست پر درج کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان جعلی ویڈیوز اور تصاویرکے ذریعے لوگوں میں اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!