انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وقت گزارنے کا بڑا نقصان سامنے آگیا

انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وقت گزارنے کا بڑا نقصان سامنے آگیا

محققین نے بتایا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ آن لائن سرگرمیاں زندگی کے متعدد شعبوں پر اثر انداز ہوتی ہیں
انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وقت گزارنے کا بڑا نقصان سامنے آگیا

Webdesk

|

31 Jul 2026

اگر آپ بہت زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں جو کہ موجود عہد میں متعدد افراد کی عام ترین عادت ہے، تو یہ شخصیت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔درحقیقت انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وقت گزارنا تنا کی بلند سطح، چڑچڑے پن اور دیگر سرگرمیوں سے غفلت کا باعث بنتا ہے۔

یہ بات جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔Duisburg-Essen یونیورسٹی کی تحقیق میں 900 افراد کو ایک سروے کا حصہ بنایا گیا اور ان کی آں لائن عادات کے باعث میں تفصیلات حاصل کی گئیں۔

ان کے انٹرنیٹ پر وقت گزارنے کے دورانیے کو مدنظر رکھ کر 3 گروپس بنائے گئے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ آن لائن بہت زیادہ وقت گزارنے سے شخصیت پر متعدد منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ان افراد سے 2 ہفتوں تک ہر شام ایک فارم مکمل کرایا گیا جس میں انہیں مزاج اور تنا کی سطح، انٹرنیٹ استعمال کرنے کی خواہش کی شدت اور انٹرنیٹ پر گزارے گئے مجموعی وقت کے بارے میں رپورٹ کرنا تھا۔

اس فارم کی مدد سے دیکھا گیا کہ انٹرنیٹ سے وہ کس حد تک لطف اندوز ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں دیگر سرگرمیاں کس حد تک متاثر ہوتی ہیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ بہت زیادہ وقت تک انٹرنیٹ پر وقت گزارنے والے افراد میں چڑچڑے پن، تنا اور زندگی کے دیگر معاملات کو نظر انداز کرنے جیسے رویے عام ہوتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کی شدید خواہش اس کا باعث بنتی ہے کیونکہ وہ اس میں خوشی اور سکون محسوس کرتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ آن لائن سرگرمیاں زندگی کے متعدد شعبوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ خطرہ انٹرنیٹ کو بہت زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں زیادہ ہوتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل پلوس ون میں شائع ہوئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!