4 hours ago
نیویارک میں یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران فائرنگ، متعدد زخمی
زخمی ہونے والوں میں دو مرد، دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 6، 7، 12 اور 14 سال بتائی گئی ہیں۔
Webdesk
|
5 Jul 2026
نیویارک : امریکا کے یومِ آزادی کے موقع پر نیویارک کے کونی آئی لینڈ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں چار بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو مرد، دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 6، 7، 12 اور 14 سال بتائی گئی ہیں۔
واقعے کے بعد تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جہاں سات افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، جبکہ 21 سالہ ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
تاحال کسی گرفتاری یا واقعے کی وجہ سے متعلق سرکاری طور پر کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
Comments
0 comment