پاکستان کے لوگ نہایت خوش اخلاق اور دوستانہ ہیں، ڈیون کونوے

پاکستان کے لوگ نہایت خوش اخلاق اور دوستانہ ہیں، ڈیون کونوے

ڈیون کونوے نے پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔
پاکستان کے لوگ نہایت خوش اخلاق اور دوستانہ ہیں، ڈیون کونوے

Webdesk

|

12 Apr 2026

کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (HBL PSL) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹر ڈیون کونوے نے پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔

بائیں ہاتھ کے بیٹر ڈیون کونوے اس سیزن پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگ میں شرکت ان کے لیے ایک شاندار تجربہ ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں انہیں بہترین ساتھی کھلاڑی میسر آئے ہیں، جس سے ان کی کارکردگی مزید بہتر ہوئی ہے۔

ڈیون کونوے نے بتایا کہ انہوں نے پی ایس ایل میں شرکت سے قبل اپنے ہم وطن کھلاڑیوں مارک چیپمین اور ڈیرل مچل کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ لیوک رونکی سے لیگ کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی تھی، جس سے انہیں یہاں کھیلنے میں کافی مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کے ہمراہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہیں ہمیشہ بہترین مہمان نوازی کا سامنا رہا۔ ان کے مطابق پاکستان میں گزارا گیا وقت نہایت خوشگوار رہا، یہاں کا کھانا، لوگ اور ہوٹلز سب ہی بہترین ہیں۔

ڈیون کونوے نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران کراچی میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ ان کے لیے یادگار رہا۔پی ایس ایل میں بولنگ کے معیار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیگ میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے ۔

ڈیون کونوے نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے سمیر منہاس کو ایک باصلاحیت بیٹر قرار دیا اور کہا کہ وہ ٹاپ آرڈر میں بہترین کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!