پاکستان میں فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمت مزید بڑھ گئی
فی تولہ چاندی 128 روپے اضافے کیساتھ 8 ہزار 569 روپے کی ہوگئی۔
Webdesk
|
17 Mar 2026
کراچی: بین الاقوامی مارکیٹس اور پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمت مزید بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ہوگئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر اضافے سے 5010 ڈالر کا ہوگیا جبکہ فی تولہ چاندی 128 روپے اضافے کیساتھ 8 ہزار 569 روپے کی ہوگئی۔
Comments
0 comment