پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

موسمیاتی ماہرین کے مطابق چاند کی پیدائش 10 مارچ کو ہوگی
پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

Webdesk

|

6 Mar 2024

موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے ماہر جواب میمن نے پیش گوئی کی کہ چاند کی پیدائش 10 مارچ کو ہوگی تاہم اُس وقت چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیارہ مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات 95 فیصد ہے اور یہ افق پر واضح نظر آئے گا، اس حساب سے پاکستان میں پہلی تراویح گیارہ مارچ کو ہوگی جبکہ پہلا روزہ منگل کے دن بروز بارہ مارچ کو ہوسکتا ہے۔

ماہ مقدس کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل کمیٹیاں چاند دیکھنے کی رپورٹس وصول کرنے اور اس کا جائزہ لینے کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں اجلاس کریں گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!