پلیئر اپنے لیے اہداف رکھیں تو سب کچھ ممکن ہے، صاحبزادہ فرحان
Webdesk
|
23 Apr 2026
کراچی: ملتان سلطانز کے بیٹرصاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ پلیئر اپنے لیے اہداف رکھیں تو سب کچھ ممکن ہے، بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ مجھے انداز ا تھا کہ اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہے، اس پر کام کیا۔صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ انسان محنت کرے تو سب کچھ ممکن ہے، سامنے والی ٹیم کو کریڈیٹ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح اسمتھ کھیل رہے تھے تو بڑے اسکور کی امید تھی، اسٹیو اسمتھ کے ساتھ کھیل کر مزہ آرہا ہے۔
فرحان نے بتایا کہ پاوور ہٹنگ کی پریکٹس کیلئے گراؤنڈ میں میچ سناریو کے مطابق پریکٹس کررہا ہوں۔انہوںنے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، سب کچھ بولرز پر نہیں ڈال سکتے۔
صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ کھلاڑی کے لئے اپ ڈاؤن ہوتا رہتا ہے، پچھلے سال پی ایس ایل میرے لئے کم بیک کا راستہ بنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے فوری بعد ریڈ بال میں گریڈ ٹو کھیلوں گا، ون ڈے کرکٹ کی تیاری کیلئے ریڈ بال کھیل رہا ہوں۔
صاحبزادہ فرحان نے کہاکہ پاکستان کیلئے ریڈ بال کرکٹ بھی کھیلنا چاہتا ہوں، ابتدائی میچز میں کراؤڈ کی کمی بہت محسوس ہوئی تاہم اب شاید عادت ہوگئی ہے، اگر کراؤڈ ہوتی تو اچھا ہوتا۔
Comments
0 comment