پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

Webdesk

|

29 Jun 2026

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ144 کے تحت آٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کردی۔

حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ۔ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی۔

اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔ انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پابندی سے مستثنی قرار دیاگیا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائی جبکہ پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!