پرویز الہی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
عدالت نے 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا
ویب ڈیسک
|
14 Feb 2024
لاہور کی مقامی عدالت نے غیر قانونی بھرتی کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
مقامی عدالت نے سابق وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کی پرنسپل سیکریٹری بھرتی کیس میں ضمانت منظور کر لی۔
بدھ کو جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سابق وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ضمانت منظور کرنے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے پرویز الٰہی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
Comments
0 comment