پی ٹی اے نے نفرت انگیز مواد کا پھیلائو روکنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا

پی ٹی اے نے نفرت انگیز مواد کا پھیلائو روکنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا

ملکی دفاع، سالمیت اور تحفظ کے خلاف مواد آن لائن اپلوڈ یا شیئر کرنا غیر قانونی اور قابل سزا جرم ہے۔
پی ٹی اے نے نفرت انگیز مواد کا پھیلائو روکنے کے لیے مہم کا آغاز کردیا

Webdesk

|

9 Sep 2024

کراچی: پی ٹی اے نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو صارفین کے لیے محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔

پی ٹی اے نے نفرت انگیز مواد کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے عوام سے تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو مکمل ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملکی دفاع، سالمیت اور تحفظ کے خلاف مواد آن لائن اپلوڈ یا شیئر کرنا غیر قانونی اور قابل سزا جرم ہے۔

 اگر کسی کو ریاست مخالف مواد انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر نظر آئے تو فورا ایف آئی اے کو رپورٹ کریں۔

ریاست مخالف مواد کی بلاکنگ کے لیے متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور پی ٹی اے کو بھی رپورٹ کیا جائے۔

پی ٹی اے نے یاد دلایا کہ پیکا کے تحت، نفرت انگیز مواد کا پھیلا کسی بھی معلوماتی نظام یا ڈیوائس کے ذریعے جرم ہے، اور بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو بڑھانے والا مواد پھیلانا بھی قابل سزا جرم ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!