پی ٹی آئی کی جے یو آئی میں قربتیں بڑھنے لگیں، فضل الرحمان سے آج ملاقات کا امکان

پی ٹی آئی کی جے یو آئی میں قربتیں بڑھنے لگیں، فضل الرحمان سے آج ملاقات کا امکان

بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں وفد رات کو فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا
پی ٹی آئی کی جے یو آئی میں قربتیں بڑھنے لگیں، فضل الرحمان سے آج ملاقات کا امکان

ویب ڈیسک

|

15 Feb 2024

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جمعیت علما اسلام سے مشترکہ جدوجہد کیلیے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے جے یو آئی سے رابطہ کیا ہے اور آج دونوں پارٹیوں کے قائدین کی ملاقات کا امکان بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد رات کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔ وفد میں اسد قیصر، بیرسٹر سیف اور اخوندزادہ حسین بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے دو روز قبل اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کے ساتھ بات نہیں ہوگی اس کے علاوہ ہم سب سے بات چیت کیلیے تیار ہیں۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے بھی ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ہمارے اور پی ٹی آئی کے جسم ایک اور بس دماغ علیحدہ ہیں، ہم قریب آسکتے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!