رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان کردیا

رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان کردیا

ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں
رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان کردیا

Webdesk

|

4 Sep 2024

کراچی: پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12ربیع الاول 17 ستمبر کو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

دوران اجلاس ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اس حوالے سے اعلان کیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یکم ربیع الاول 6ستمبر جمعہ کو ہوگی اور 12ربیع الاول منگل 17 ستمبر کو ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!