2 hours ago
سعودی عرب کی عمرے سے قبل گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی ہدایت
Webdesk
|
20 Feb 2026
ریاض : سعودی وزارت صحت نے رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے کے لیے جانے سے قبل گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
یہ حفاظتی طبی اقدامات کا حصہ ہے جس کا مقصد ضیوف الرحمن کی حفاظت کرنا ہے۔ خاص طور پر مذہبی سیزن کے دوران مقدس مقامات پر ہونے والے رش کے پیش نظر یہ حفاظتی اقدامات ضروری ہوجاتے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا کہ پرہجوم مقامات پر انفیکشن پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جن میں سب سے نمایاں گردن توڑ بخار ہے جو سانس کے قطروں کے ذریعے پھیلتا ہے اور احتیاط نہ کرنے کی صورت میں سنگین طبی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے۔
وزارت نے زور دیا کہ ویکسین لگوانا معتمرین کی حفاظت کے لیے ایک بنیادی قدم ہے۔وزارت نے اپنے آفیشل ''ایکس''اکانٹ کے ذریعے بتایا کہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونے سے کم از کم 10 دن پہلے ویکسین لگوائی جانی چاہیے تاکہ مدافعت پیدا ہو سکے اور مناسک کی ادائیگی کے دوران تحفظ کا بہترین معیار یقینی بنایا جا سکے۔
Comments
0 comment