2 hours ago
شہید خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا، سربراہ پاسداران انقلاب
Webdesk
|
10 Jul 2026
تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی نے رہبرِ انقلاب آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کو سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔
جنرل احمد واحدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا قتل تاریخ کی یادداشت سے کبھی مٹایا نہیں جا سکے گا، انصاف کی مکمل فراہمی اور ذمے دار عناصر، خصوصا بچوں کی قاتل امریکی فوج کو مناسب سزا دینا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور تمام دشمن یہ جان لیں کہ اس بزدلانہ قتل کے ذریعے وہ مزاحمت کا پرچم ہرگز سرنگوں نہیں کر سکتے، شہدا کے خون کا بدلہ لینا اور اس کے ذمے داروں کو سزا دینا ایران کا حتمی، جائز اور ناقابلِ فراموش مطالبہ رہے گا۔
ایران کے شہید رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امام رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا ہے، ان کی آخری رسومات میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی جن میں مختلف ممالک کے سربراہ، اعلی عہدیدار اور مذہبی وفود بھی شامل تھے۔
Comments
0 comment