سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کی منظوری دیدی
امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہو جائے گا۔

Webdesk
|
17 Jan 2025
امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کی منظوری دیدی
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے ججز نے ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو چیلنج کرنے پر متفقہ فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی آئین کی آزادی اظہار رائے سے متعلق پہلی ترمیم کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال کانگریس نے ٹک ٹاک پر پابندی کا قانون 2 تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا، ٹک ٹاک ایپ نے امریکا میں فروخت اور بندش کا قانون چیلنج کیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہو جائے گا۔
Comments
0 comment