ٹرمپ کا نیٹو کی فنڈنگ بند کرنے پر غور

ٹرمپ کا نیٹو کی فنڈنگ بند کرنے پر غور

ایران کے خلاف جنگ میں نیٹو نے امریکا اور اسرائیل کا ساتھ نہیں دیا۔
ٹرمپ کا نیٹو کی فنڈنگ بند کرنے پر غور

Webdesk

|

13 Apr 2026

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیٹو پر کیے جانے والے اخراجات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نیٹو پر تنقید کی اور کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں نیٹو نے امریکا اور اسرائیل کا ساتھ نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا، "وہ ہمارے ساتھ نہیں تھے، اب وہ آنا چاہتے ہیں لیکن اب کوئی حقیقی خطرہ نہیں رہا۔"

ٹرمپ نے نیٹو میں امریکا کی شمولیت کی اہمیت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکا نے اس اتحاد پر کھربوں ڈالر خرچ کیے، جو دراصل روس کے خلاف دفاع کے لیے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ اب بہت سنجیدگی سے جانچا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!