ٹرین کے نیچے خطرناک طریقے سے سفر، ویڈیو وائرل

ٹرین کے نیچے خطرناک طریقے سے سفر، ویڈیو وائرل

نوجوان کو داناپور ایکسپریس کے پہیوں کے درمیان انڈر کیریج کے معمول کے معائنے کے دوران دیکھا گیا
ٹرین کے نیچے خطرناک طریقے سے سفر، ویڈیو وائرل

Webdesk

|

27 Dec 2024

بھارت میں ٹرین کے نیچے 250 کلو میٹر تک سفر کرنے والے نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جبل پور ریلوے اسٹیشن سے حیران کن ویڈیو سامنے آئی جہاں نوجوان کو ٹرین کے نیچے سفر کرکے خطرناک اسٹنٹ دکھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

نوجوان کو داناپور ایکسپریس کے پہیوں کے درمیان انڈر کیریج کے معمول کے معائنے کے دوران دیکھا گیا ۔ریلوے ملازمین اور لوگ اسے ٹرین کے نیچے دیکھ کردنگ رہ گئے۔

نوجوان سے جس دوران اس بارے میں پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ اس نے اٹارسی سے جبل پور کا سفر کیا تھا اور تقریبا 250 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کیا۔بعدازاں کیریج اینڈ ویگن ڈپارٹمنٹ کے عملے نے اس پولیس حکام کے حوالے کردیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں نوجوان کو ٹرین کے نیچے سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس شخص کے خلاف اس اقدام پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Man Travels 250km From Itarsi to Jabalpur Hiding Between TrainWheels Without Ticket Incredible Story

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!