ٹیسلا کے مالک ایلون مسک پر بڑا الزام لگ گیا
ایلون مسک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور اخبار میں شائع اپنے مضمون کے ذریعے اے ایف ڈی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

Webdesk
|
3 Jan 2025
برلن : جرمنی کی حکومت نے دنیا کے امیرترین اور الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک پر ملکی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہائی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی(اے ایف ڈی)کی حمایت کر رہے ہیں۔
عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرمن حکومت نے الزام عائد کیا کہ ایلون مسک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور اخبار میں شائع اپنے مضمون کے ذریعے اے ایف ڈی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
جرمن رہنمائوں پر مسک کے حوالے سے کہا کہ وہ وفاقی انتخابات میں اثرانداز ہو رہے ہیں جہاں سیاسی بحران کے بعد اگلے ماہ ملک بھر میں انتخابات ہو رہے ہیں۔
Comments
0 comment