ایران جنگ، اسرائیل کو 11 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان

ایران جنگ، اسرائیل کو 11 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان

یہ ابتدائی تخمینہ ہے اور اسے پہلے ہی 2026 کے بجٹ میں شامل کرلیا گیا ہے
ایران جنگ، اسرائیل کو 11 ارب 50  کروڑ  ڈالر سے زائد کا نقصان

Webdesk

|

12 Apr 2026

تل ابیب: ایران پر مسلط کردہ جنگ اسرائیل کو 11 ارب 50 کروڑ  ڈالر سے زائد کی پڑگئی ہے۔

اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق جنگ پر سرکاری بجٹ سے تقریبا 11 گیارہ ارب امریکی ڈالر کے اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں۔

اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 11 ارب 52 کروڑ  ڈالر کے سرکاری اخراجات  آئے ہیں، ان میں 7 کروڑ  25  ارب ڈالر  سے زائد دفاعی  اخراجات  ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق  یہ ابتدائی تخمینہ ہے اور اسے پہلے ہی 2026 کے بجٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، ان میں آئندہ تعمیر نو کے اخراجات یا جنگ کے دوران معیشت کی جزوی بندش سے ہونے والے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے نقصانات شامل نہیں ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!