2 hours ago
ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے: ٹرمپ
Webdesk
|
15 Apr 2026
واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، انہوں نے آئندہ دو دنوں کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع پر غور نہیں کر رہے، ایران کے ساتھ جاری جنگ اختتام کے بہت قریب ہے، جبکہ امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی توقع کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ 2 ہفتوں کے جنگ بندی معاہدے کے دوران کشیدگی میں کمی کے بعد اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکی ہے۔
ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ تقریبا ختم ہو چکی ہے، جی ہاں! میں اسے اختتام کے بہت قریب سمجھتا ہوں، آپ اگلے دو دنوں میں حیران کن صورتِ حال دیکھیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ تہران بہت شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران سے نکل بھی جائیں تو ایران کو تعمیرِ نو میں 20 سال لگ جائیں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ جنگ کسی بھی سمت جا سکتی ہے، تاہم ہم سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید دعوی کیا کہ ایران میں اب ایک مختلف نظام موجود ہے اور شدت پسند عناصر کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment