حکومت کا اہم ایپ پر پابندی کے خاتمے کا اعلان

حکومت کا اہم ایپ پر پابندی کے خاتمے کا اعلان

سائبر اسپیس کونسل کے ارکان نے متفقہ طور پر واٹس ایپ اور گوگل پلے پر پابندی ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔
حکومت کا اہم ایپ پر پابندی کے خاتمے کا اعلان

Webdesk

|

24 Dec 2024

تہران: ایران کی سائبر اسپیس کونسل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملک کی سائبر اسپیس کونسل، جو انٹرنیٹ کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، نے آج واٹس ایپ پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائبر اسپیس کونسل کے ارکان نے متفقہ طور پر واٹس ایپ اور گوگل پلے پر پابندی ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

سرکاری ایجنسی کے مطابق یہ پابندیاں ختم کرنے کے منصوبے کا پہلا قدم ہے۔واضح رہے کہ ایران میں واٹس ایپ پر گزشتہ 2 سال سے پابندی عائد ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!