7 hours ago
ایران نے قطر میں امریکی اڈے پربیلسٹک میزائل داغ دیئے
قطر ی دارالاحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔

Webdesk
|
23 Jun 2025
ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ائیربیس پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قطر ی دارالاحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
عراق میں امریکا کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments
0 comment