یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کو ری ڈیزائن کردیا

یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کو ری ڈیزائن کردیا

ڈس لائیک بٹن کو بیشتر افراد غیر منصفانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔
یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کو ری ڈیزائن کردیا

Webdesk

|

30 Jun 2026

نیوریاک: یوٹیوب نے 5 سال قبل ٹک ٹاک کے مقابلے کے لیے شارٹس ویڈیوز کو متعارف کرایا تھا۔اب کمپنی کی جانب سے یوٹیوب شارٹس میں چند نئے فیچرز اور اپ ڈیٹس کی ہیں تاکہ ان مختصر ویڈیوز کا تجربہ زیادہ بہتر ہوسکے۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شارٹس ویڈیوز کے انٹرفیس میں چند تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور چند نئے فیچرز بھی صارفین کو دستیاب ہوں گے۔سب سے پہلی تبدیلی نیا کلیئر اسکرین موڈ ہے جو آئیکونز اور ٹیکسٹ کو چھپائے گا اور ویڈیو دیکھتے ہوئے دھیان نہیں بھٹکے گا۔

اسی طرح اب آپ یوٹیوب شارٹس ویڈیوز کی پلے بیک اسپیڈ کو بھی ڈبل کرسکیں گے تاکہ مختصر ویڈیو کو مزید مختصر بنا دیں یا زیادہ تیزی سے دیکھ سکیں۔

کمپنی کی جانب سے تھمبز اپ کی جگہ اب ہارٹ آئیکون کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو بنیادی طور پر لائیک بٹن ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈس لائیک بٹن کو ریٹائر کیا جا رہا ہے، اس کی جگہ ناٹ انٹرسٹڈ اور ڈونٹ ریکومینڈ دس چینل آپشنز کو استعمال کیا جاسکے گا۔

یہ فیچر یوٹیوب کی طویل ویڈیوز کے لیے تو کافی عرصے سے دستیاب تھا مگر اب اسے شارٹس کا حصہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ڈس لائیک بٹن کو بیشتر افراد غیر منصفانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔

یوٹیوب نے بتایا کہ نئے آپشنز سے آپ کو شارٹس ویڈیوز کے تجربے پر زیادہ کنٹرول ملے گا اور آپ اپنی ترجیحات کا تعین آسانی سے کرسکیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!