10 مئی ایک ایسا دن ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مایا علی

Webdesk
|
13 May 2025
لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے پاک بھارت جنگ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ 10مئی 2025، ایک ایسا دن جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پاک فوج کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ملک کے کونے کونے میں جشن کا سماں ہے،ہرکوئی خوشی سے نہال ہے۔وہیں پاکستانی اداکار بھی اپنے اپنیاندازمیں خوشی کا اظہارکرتے نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی نے اپنے بیان میں کہا 10مئی 2025 کا دن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے فرنٹ لائن پر دشمن کا مقابلہ کرنے والے بہادروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے مسلسل جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب آپریشن بنیان مرصوص سے دے دیا ہے،جس کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جارہا ہے۔
Comments
0 comment