عبیر گلال کے حوالے سے فواد خان کا انکشاف

عبیر گلال کے حوالے سے فواد خان کا انکشاف

فلم 12 ستمبر کو ریلیز کی جارہی ہے
عبیر گلال کے حوالے سے فواد خان کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

11 Sep 2025

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی نئی بھارتی فلم 'عبیر گلال' کی ریلیز کے معاملے پر شدید دباؤ میں ہیں۔

فواد خان کا کہنا ہے کہ آج کل کی فلموں میں زیادہ تر شدت، سنجیدگی اور تشدد پر مبنی موضوعات دکھائے جا رہے ہیں، ایسے میں ایک سادہ اور ہلکی پھلکی رومانوی فلم کی ضرورت تھی۔

ان کے مطابق، یہ فلم ایک 'پیلیٹ کلینزر' کی طرح ہے جو کہ ایک سادہ غذا کی مانند ہے جس میں ہر ذائقہ الگ محسوس ہوتا ہے۔

اس فلم میں فواد خان کے ساتھ بھارتی اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں ہیں۔

فلم کو ریلیز کے حوالے سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ فواد خان نے اس پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم کی ریلیز کے حوالے سے خاصے فکر مند تھے اور ان پر بہت زیادہ دباؤ تھا۔

فلم 'عبیر گلال' پاکستان اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی غیر ملکی ممالک میں 12 ستمبر کو سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔ تاہم، یہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!