عدالت نے اداکارہ حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ طلب کرلی

عدالت نے اداکارہ حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ طلب کرلی

پولیس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حمیرا اصغر کا بھائی مقدمہ نہیں کرنا چاہتا ہے
عدالت نے اداکارہ حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ طلب کرلی

Webdesk

|

16 Jul 2025

کراچی : شہر قائد کی مقامی عدالت نے اداکارہ حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

پولیس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حمیرا اصغر کا بھائی مقدمہ نہیں کرنا چاہتا ہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ کی عدالت کے روبرو ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغر کی لاش ملنے کے واقعے سے متعلق مقدمے کے اندراج کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق حمیرا اصغر کے بھائی سے رابطہ ہوا تھا وہ مقدمہ نہیں چاہتا۔مرنے والی خاتون کا پوسٹ مارٹم ہوچکاہے۔

فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے اس کے بعد مزید کارروائی کریں گے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سلمان احمد ابڑو نے ریمارکس دیئے کہ پہلے پوسٹ مارٹم رپورٹ دیکھ لیتے ہیں۔

 عبد الاحد ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ حمیرہ اصغر  کی موت کسی طرح بھی طبعی نہیں ہے۔ پولیس اور میڈیا نے بھی صورتحال کو مشکوک قرار دیا ہے۔

اہلخانہ نے جائیداد کی خاطر لاتعقی کا اظہار کیا۔حمیرا اصغر کے بھائی اور دیکر کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

 جے آئی ٹی بنی ہے لیکن پہلے ایف آئی آر درج ہونی چاہیئے تھی۔ پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ کا پتہ نہیں چلا۔حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا ہے، ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

 عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایسی صورت میں حکومت خود بھی تفتیش کرواسکتی ہے۔ آپ قتل کی ایف آئی آردرج کروانا چاہتے ہیں تو آپ کو ثبوت دینا ہونگے۔ عدالت نے حمیرا اصغر کی پوسٹمارٹم رپورٹ طلب کرلی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!