عالمی کورونا وبا کے دوران اداکارہ نازش جہانگیر کے ساتھ کیا ہوا؟ جانیے

عالمی کورونا وبا کے دوران اداکارہ نازش جہانگیر کے ساتھ کیا ہوا؟ جانیے

میں بھی غلط تھی، اداکارہ نے بھی اپنی غلطی مان لی
عالمی کورونا وبا کے دوران اداکارہ نازش جہانگیر کے ساتھ کیا ہوا؟ جانیے

ویب ڈیسک

|

13 Jan 2024

پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کے رویے سے متعلق شکایت کی اور سب کچھ نے نقاب کردیا ہے۔

عالمی وبا کورونا کے دوران اداکارہ نازش بھی اُن اداکاروں میں شامل تھیں جو اپنی تنہائی کو دور کرنے کےلیے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ لائیو سیشن کرتی تھیں اور یہی اُن کا برا تجربہ رہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران جب میں نے لائیو سیشنز کیے تو بہت سارے لوگوں نے فلرٹ کی کوشش کی، میری بھی غلطی تھی کہ میں اُن کے قریب گئی۔ اداکارہ نے کہا کہ “اس معاشرے کی سختیوں نے مجھے پتھر کی طرح مضبوط کردیا ہے، میرے والد مجھے دیکھتے ہیں تو وہ بھی حیران ہوتے ہیں کہ میں چھوٹی بچی سے کیسے اتنی مضبوط ہوگئی”۔

اُنہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کا وقت یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے ماہرِ نفسیات کے شعبے میں اپنی تعلیم مکمل کی ہے تو میں نے کورونا کے دنوں میں سوشل میڈیا پر کئی آن لائن سیشن کیے جس میں لوگوں کے نفسیاتی مسائل سُنے اور اُن مسائل کو حل کرنے کی کوشش بھی کی‘‘۔

اداکارہ کے مطابق ’’میں انسٹاگرام پر مریض کے ساتھ 40 سے 45 منٹ کا آن لائن سیشن کرتی تھی، اس دوران کئی مردوں نے میرے ساتھ فلرٹ کرنے کی کوشش کی‘‘۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!