علیزہ شاہ ایک اور تنازع کا شکار، بوائے فرینڈ کے ساتھ وائرل ویڈیو پر تنقید

علیزہ شاہ ایک اور تنازع کا شکار، بوائے فرینڈ کے ساتھ وائرل ویڈیو پر تنقید

سوشل میڈیا صارفین یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ اداکارہ کے بوائے فرینڈ ہیں
علیزہ شاہ ایک اور تنازع کا شکار، بوائے فرینڈ کے ساتھ وائرل ویڈیو پر تنقید

ویب ڈیسک

|

10 Aug 2025

اپنی متنازع باتوں اور لباس کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ علیزہ شاہ ایک بار پھر سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں۔

حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک نوجوان ان کو کھانا کھلا رہا ہے۔ اگرچہ نوجوان کا چہرہ واضح نہیں ہے، لیکن سوشل میڈیا صارفین یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ اداکارہ کے بوائے فرینڈ ہیں۔

یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں اور صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ جہاں کچھ لوگ علیزہ شاہ کے اس رویے کو ان کی ذاتی زندگی کا حصہ قرار دے رہے ہیں، وہیں اکثریت نے اس عمل کو 'غلط' اور 'نامناسب' قرار دیا ہے۔

ایک صارف نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک پاکستانی لڑکی کو اس طرح کی حرکتیں نہیں کرنی چاہیئں'۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی علیزہ شاہ کا نام مختلف تنازعات میں سامنے آ چکا ہے، جن میں منسا ملک کے ساتھ جھگڑا اور شازیہ منظور کے ساتھ ریمپ واک کا تنازع شامل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!