عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟ بشریٰ اقبال نے خاموشی توڑ دی
ویب ڈیسک
|
9 May 2024
آنجہانی ٹیلی ویژن اینکر اور سیاست دوان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے شوہر کے قتل کے ذمہ داروں کے حوالے سے لب کشائی کردی۔
بشری اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عامر لیاقت کو بدنام کرنے والے اُن کی موت کے ذمہ دار ہیں کیونکہ بدنام کرنے والوں کو احساس تک نہیں کہ اُن کی یہ حرکت عامر کی موت کی وجہ بنی۔
انہوں نے دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت کی ان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کی گئی متنازع ویڈیوز کی طرف اشارہ کیا۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے سابق شریک حیات کے انصاف کے حصول کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔
بشری اقبال نے کہا کہ دانیہ شاہ اپنی وراثت کا دعویٰ نہیں کر سکتی کیونکہ وہ پہلے ہی عامر لیاقت سے خلع لے چکی تھی۔
بشریٰ اقبال نے واضح کیا کہ نادرا کے ریکارڈ میں دانیہ کا نام بطور زوہج شامل نہیں جبکہ قانون اور نادرا ریکارڈ کے مطابق عامر لیاقت کی وارثت کے حقدار صرف بچے ہیں جن کا نام بھی درج ہے۔
عامر لیاقت اور ڈاکٹر بشریٰ اقبال کی شادی 2002 میں ہوئی تھی۔ ان کی شادی 2021 میں اس وقت ختم ہوگئی جب سابق نے اپنی دوسری شریک حیات طوبہ انور کے سامنے ایک کال پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔
بعد ازاں ان کی دوسری بیوی نے بھی ان سے خلع لے لی اور اس نے 2022 میں دانیہ کے ساتھ شادی کر لی۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت 5 جون 2022 کو کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بے ہوش پائے گئے، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا تھا۔
اس کے بعد عامر لیاقت کی بیٹی دعا نے والد کی ویڈیوز لیک کرنے کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس پر ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو گرفتار کیا اور پھر انہیں ضمانت پر رہائی بھی مل گئی۔
عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ وراثت کا دعویٰ کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی طرف بڑھ رہی ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے دو کروڑ روپے فیس ادا کر کے ایک وکیل کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔
Comments
0 comment