عاصم اظہر اور میرب کا راہیں جدا کرنے کا اعلان

عاصم اظہر اور میرب کا راہیں جدا کرنے کا اعلان

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر رہیں جدا کرنے کا اعلان کیا ہے
عاصم اظہر اور میرب کا راہیں جدا کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

12 Jun 2025

عاصم اظہر اور میرب علی کا رشتہ ختم کر ے کا اعلان، دونوں کے مداح رشتہ ختم ہونے پر غمزدہ ہوگئے۔

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اور اداکارہ میرب علی کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کردیا۔

انہوں نے یہ اعلان انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کیا اور بتایا کہ "ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کافی سوچ بچار کے بعد ہم نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔''

انہوں نے لکھا کہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے، لیکن زندگی ہمیشہ مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔ ہم ایک دوسرے اور خاندانوں کی عزت کرتے ہیں۔

عاصم اظہر نے رشتہ ختم کرنے کی وجوہات بیان نہیں کیں تاہم مداحوں کیلیے یہ اعلان انتہائی حیران کن ہے کیونکہ میرب اور وہ اکثر ایک ساتھ اور فیملیز کے ساتھ نظر آتے تھے۔

 عاصم اور میرب کی منگنی 2022 میں ہوئی تھی، جس کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا تھا ۔ ابتدائی افواہوں کے بعد میرب نے واضح کیا تھا کہ رسمی منگنی نہیں ہوئی، بلکہ خاندانی سطح پر "امام ضامن" باندھا گیا تھا ۔  

   اس سے قبل عاصم اظہر کے اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ 2020 تک تعلقات تھے، جس کے بعد ان کی میرب سے قربت نے شوبز حلقوں میں بحث چھیڑ دی تھی ۔  

 میرب کے ساتھ عاصم کے تعلقات میں ہانیہ عامر کا ذکر بار بار تنازعہ بنا، جیسے ایک پوڈکاسٹ میں میرب سے ہانیہ کے نام پر مبنی گانے کے بارے میں پوچھا گیا، جس پر میرب نے خوش دلی سے ردِ عمل دیا تھا ۔  

عاصم اظہر نے مداحوں سے فیصلے کا احترام اور پرائیویسی برقرار رکھنے کی اپیل کی مگر مداحوں کیلیے یہ خبر بہت زیادہ دھچکے والی ہے اور انہوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!