اب میں آپ کے لیے مزید لڑکے نہیں ڈھونڈوں گا، فہد مصطفی کا ثنا جاوید پر طنز

Webdesk
|
3 Mar 2025
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف شخصیت فہد مصطفی نے رمضان کے اسپیشل گیم شو کے دوران اداکارہ ثنا جاوید کو طنز کا نشانہ بنایا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
گیم شو کے دوران فہد مصطفی نے ثنا جاوید پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بہت سے لڑکے موجود ہیں، ہجوم میں دیکھیں! لیکن اب میں آپ کے لیے مزید لڑکے نہیں ڈھونڈوں گا ایک تو میں پہلے ہی ڈھونڈ چکا ہوں!۔
فہد مصطفی کی جانب سے اس طنز کے بعد، ثنا جاوید نے فہد مصطفی کو روکنے کی کوشش کی، مگر یہ لمحہ کیمرے میں قید ہو چکا تھا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین نے اس پر ملے جلے ردعمل ظاہر کیے۔
بعض صارفین کا کہنا تھا کہ فہد مصطفی کا طنز مناسب تھا اور وہ اس کے مستحق تھے، جبکہ کچھ نے اس پر تنقید کی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ثنا جاوید کو شادی کے فورا بعد اس گیم شو میں آنے کی ضرورت کیا تھی۔
Comments
0 comment